
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
فائر چیف عبدالحق کے مطابق گھر میں آگ گیس کے پھٹنے سے لگی۔
ان کے مطابق جاں بحق بچوں، ایک خاتون کی لاش اور دیگر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا، اور آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔