پاراچنار: 57 لاکھ روپے جمع کرانے آنے والے شخص کو بینک اہلکاروں نے قتل کردیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع پاراچنار میں ایک گھر سے لاش ملنے کے بعد بینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک گھر سے لاش ملنے کا واقعہ پاراچنار کے علاقے سپین خیل بند میں پیش آیا جس کے بعد بینک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق محمد ابراہیم 57 لاکھ روپے جمع کرانے بینک گیا تو بینک ملازم اسے زکوٰۃ کی دستاویزات تیار کرنے کے بہانے اپنے گھر لے گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے کے بعد ابراہیم کو گولی مار دی اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top