لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سحری کے دوران بارش ہوئی۔

سحری کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

صوبہ پنجاب میں مریدکے شیخوپورہ، کوٹ ادو، فیصل آباد اور جھنگ جبکہ چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھلوال، کبیروال اور حافظ آباد میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top