
سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ ہونے سے کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
کسان حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، رحیم یار خان میں کسانوں نے گلے میں زنجیر ڈال کر احتجاج کیا۔
بہاولنگر میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والا باردانہ ضبط کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا۔
ادھر پنجاب کسان بورڈ کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا جس کی تصدیق پاکستان کسان بورڈ نے کی ہے۔
پاکستان کسان کمیٹی نے کہا کہ احتجاج کو روکنے کے لیے دیگر رہنماؤں کے گھروں کی تلاشی لی گئی اور انہیں گرفتار کیا گیا۔