کیریبین ملک ہیٹی کی سینٹرل جیل پر حملے میں مسلح افراد نے چار ہزار قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کی ایک جیل پر جرائم پیشہ گروہ کے مسلح افراد نے دھاوا بول کر 4000 سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل سے فرار ہونے والے ملزمان میں ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں 2021 میں اس وقت کے امریکی صدر جوونیل موئس کے قتل کے جرم میں قید کیا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تشدد میں تازہ ترین اضافہ جمعرات کو اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم ایریل ہنری نے ہیٹی میں کینیا کی زیر قیادت کثیر القومی سکیورٹی فورس کی تعیناتی پر بات چیت کے لیے نیروبی کا دورہ کیا۔

وزیراعظم کے دورہ کینیا کے موقع پر پورٹ او پرنس گینگ لیڈر جمی کریزیئر نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مربوط حملے کا اعلان کیا۔

اس جیل پر حملے میں مبینہ طور پر چار پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے اور ہیٹی میں فرانسیسی سفارت خانے نے شہریوں کو دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ہیٹی کی پولیس نے تمام افسران سے مشتبہ شخص کی گرفتاری میں مدد کرنے کو کہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر کامیاب ہونے کی صورت میں شہر میں مزید ڈکیتیاں ہو سکتی ہیں اور سب کی جان کو خطرہ ہو گا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top