
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ روڈ پر ایک نجی بینک میں پانچ ڈاکو داخل ہوئے، تمام ملازمین کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور 55 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔