کراچی میں کتنی سردی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

قائد میں آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں کتنا اضافہ ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ نے اہم پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بلوچستان بھر میں سرد سائبیرین ہوائیں چلیں گی اور مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ سردی سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ کراچی کا موسم بھی متاثر ہوگا۔

سائبیرین ہوائیں بھی کراچی میں سرد درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ سائبیرین ہواؤں کے باعث ملک بھر میں شدید سردی کا راج ہے۔
اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ سائبیرین ہوائیں کراچی تک پہنچتی ہیں جس کی وجہ سے رات کو اتنی سردی ہوتی ہے لیکن دن کے وقت موسم بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 13 دسمبر کو دن کے وقت بھی سرد ہوائیں ہوں گی جب ہوائیں تیز ہوں گی، اب 24 اور 25 دسمبر کو بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ اسکردو اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے گر گیا جبکہ کوئٹہ اور قلات میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

ان کے مطابق جنوری دسمبر کے مقابلے زیادہ ٹھنڈا ہو گا، دسمبر میں درجہ حرارت اوسط سے کم ہو جائے گا، اور دسمبر میں سردی ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top