کراچی: تھانے میں پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے  لانڈھی میں تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک کے گن مین ہیں اور لانڈھی تھانے کے اوپر بیرکس میں رہائش پذیر ہیں، دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا،  کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی اور ایک گولی 2 اہلکاروں کو جا لگی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت فہمیدکے نام سے ہوئی اور دوسرے زخمی اہلکار کی شناخت گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top