پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا اسپیس کے حوالے سے پالیسی بنانے کا فیصلہ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کے سوالات اور جوابات پر توجہ دی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے سوالات اور جوابات کے حوالے سے پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی شرکت کا سینٹرل کنٹریکٹ کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو تشویش ہے کہ کھلاڑی تنازع میں ملوث نہیں، پی سی بی اس معاملے پر کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹوں سے بات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top