پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور کینگروز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنا لیے ہیں۔
پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 346 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔
آسٹریلیا کو چھٹا نقصان 411 رنز پر ایلکس کیری کی صورت میں ہوا جنہیں عامر جمال نے بولڈ کیا جبکہ مچل اسٹارک بھی 9 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
مچل مارش 90 اور پیٹ کمنز 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
کھیل کے پہلے روز ڈیوڈ وارنر 164، عثمان خواجہ 41 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
