پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس 59 ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج جس رفتار سے اوپر گئی اس سے دوگنی رفتار سے واپسی کاسفر شروع کر چی ہے اور 59 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بھی بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز  مندی سے ہوا اور پی ایس ایکس میں 362 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ ہوئی اور انڈیکس 59000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا۔سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 58808 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید مندی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 60000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح گر گئی تھی۔دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی معمولی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ڈالر علی الصبح 24 پیسے کمی سے 282.13 پیسے کی سطح پر  آگیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top