
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی 2020 کے انتخابات کے نتائج سے متعلق استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کا وقت مقرر کر دیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے انتخابی نتائج کو الٹانے کی سازش کرنے کا الزام ہے اور امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے استثنیٰ کے دعوے پر دلائل کے ساتھ اپریل میں سماعت کا وقت مقرر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے کیس پر کام اس وقت تک معطل رہے گا جب تک ان کی استثنیٰ کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو جاتی۔
واضح رہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر جیک اسمتھ نے مارچ میں کیس کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی۔
غور طلب ہے کہ اگست 2023 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی کوشش اور 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حکومتی مداخلت کی کوشش، امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔