
ایسا لگتا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت بھی پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے مداح ہیں۔
سابق کپتان وسیم اکرم کو کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے، جن کا دیوانہ صرف کرکٹرز ہی نہیں بلکہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ہیں۔
بالی ووڈ میں منا بھائی کہلانے والے سنجے دت کو بھی لیجنڈ کرکٹر سے پیار ہو گیا۔
دبئی میں ایک تقریب کے دوران سنجے دت نے وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں وسیم اکرم کے ساتھ یہاں مدعو ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ وہ میرا بھائی ہے جسے میں کئی سالوں سے جانتا ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم ان عظیم کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں انہوں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر اور 356 ون ڈے میچوں میں 502 وکٹیں لینے والے دوسرے بین الاقوامی بولر ہیں۔
وسیم اکرم نے نومبر 1984 سے جون 2003 تک 19 سال کے عرصے میں 104 ٹیسٹ، 356 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔
وسیم اکرم نے پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوانے میں مدد کی اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔