
سرام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاور ٹرانسمیشن سسٹم، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی میں اصلاحات اور تنظیم نو کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی، پاور ٹرانسمیشن سسٹم میں اصلاحات اور تنظیم نو کی منظوری دی۔
وزیر اعظم نے سفارشات کو حتمی شکل دینے اور اصلاحات اور تنظیم نو پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم آفس میں ایک سیل بنایا گیا۔
وزیر اعظم نے کم آمدنی والے صارفین کو کم بجلی والے وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے پر بھی زور دیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے صنعتی شعبے کو کم نرخوں پر بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ محکموں میں سزا و جزا کے موثر نظام کے بغیر اصلاحات ناممکن ہیں۔