
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کا خواب دیکھتا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم کل دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی جس کے دوران نریندر مودی نے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھارت کی ترقی کو دیکھ رہی ہے اور بھارت 2047 تک ترقی یافتہ ملک بننے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ، وزیر اعظم نریندر مودی آج ابوظہبی میں ایک مندر کا افتتاح کریں گے۔