
کینیا میں میراتھن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر کیلون کیپٹم کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اتوار کی شام 24 سالہ کیلون کیپٹم اپنے ٹرینر 36 سالہ گیرویس ہیکیسمانائی اور ایک اور شخص کے ساتھ کار چلا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔
کیلون اور اس کا ٹرینر گیروائس ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے، لیکن تیسرا شدید زخمی ہونے کے باوجود بچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔
واضح رہے کہ کیلون کپٹم نے لندن میراتھن بھی جیتی تھی۔