
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 85 لاکھ 442 روپے ہے۔
دریں اثنا، عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2,040 ڈالر فی اونس ہوگئی۔