
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ نمبر 159 سے منتخب ہوئیں۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی مریم نواز 23 ہزار 598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔
آزاد امیدوار مہرشو رفعت 21,491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ ملک کے عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہا جس میں بہت سے لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔