
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں بجلی کی بندش کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور واپڈا کے خلاف نعرے لگائے۔
اس احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ایگزین آفس کی عمارت میں داخل ہوئے اور واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اس دوران بحث کے لیے آنے والے ایس ڈی او کو عبدالسلام آفریدی اور مشتعل کارکنوں نے واپڈا ایم پی اے آفس سے باہر نکال دیا۔