محکمہ موسمیات کے مطابق آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جب کہ آج رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روز اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  500روپے کمی سے ایک تولہ سونا 2لاکھ 18ہزار روپے کا ہوگیا،10گرام سونا 428روپے کم ہو کر 1لاکھ 86ہزار 900روپے کا ہے۔

ادھرعالمی بازار میں سونے کی قدر میں 5ڈالر کم ہوکر 2035ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2055ڈالر فی اونس ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top