لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

بالائی کوہستان کے علاقے بھاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم دوبارہ بند ہو گئی ہے، جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل شدید بارش اور برف باری کے باعث شاہراہ قراقرم پر 9 مقامات پر سڑک بلاک ہوگئی تھی جس سے 95 کے قریب گاڑیاں 1,055 مسافر ہائی وے پر پھنسے ہوئے تھے۔

شدید بارش اور برف باری کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے قراقرم ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کے دوران تمام پھنسی گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے دوران ڈیم اور بشیداس کیمپ کے علاقے میں پھنسے 80 سے زائد مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جس کے بعد تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

پاک فوج متاثرہ علاقوں میں 300 ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کر رہی ہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top