قازقستان: (دنیا نیوز) قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی جانیں گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکو سے روس کے زیر کنٹرول جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جانے والا مسافر طیارہ اکوٹو ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں 67 مسافر اور عملے کے پانچ افراد سوار تھے۔
مبینہ طور پر دھند کی وجہ سے طیارے کو چیچنیا سے اوکٹیو کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور گر کر تباہ ہونے سے پہلے ہوائی اڈے کے اوپر چکر لگایا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس طیارے میں سوار 25 مسافر زندہ بچ گئے اور ان میں سے 22 کو ہسپتال لے جایا گیا۔