
ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 2023 کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ اوپننگ ڈے کی کمائی کے بعد اداکار کی دیگر دو بلاک بسٹر فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ سے پیچھے رہ گئی۔
شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 کیریئر کا بہترین ترین سال ثابت ہوا، میگا اسٹار کی دو فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئیں جس کے بعد گزشتہ روز 21 دسمبر کو اُن کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ بھی ریلیز ہوگئی ہے۔
’ڈنکی‘ کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ یہ فلم بھی شاہ رخ خان کی دیگر دو سُپر ہٹ فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی طرح باکس آفس پر چھا جائے گی لیکن ’ڈنکی‘کے پہلے دن کی کمائی نے شاہ رخ خان اور اُن کے مداحوں کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔