دسمبر اب کے جانا تو…

دسمبر اب کے جانا تو…
دلوں کےمیل…
حسد کی آگ…
بری نظریں…
گھٹن اور بدگمانی سب…
تم اپنے ساتھ لے جانا…
جہاں تم ڈوبتے ہونا…
وہیں ان کو بھی…
دفنا دینا…
تم تحفے توبھیجوگے؟
جنوری کے ہاتھوں نا؟
محبت بےتحاشا سی…
خلوص و گرم جوشی بھی…
بےغرض ناطے…
گہرےتعلق اور
نرم سےدل…
جو سب کےلیےدھڑکتےہوں
بھجوا دینا….!!

کلام : خالد کمال (کینیڈا )

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top