حماس اور اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کا خوف

حماس سے خوفزدہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر قبضے کے اپنے پرانے منصوبے پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو کئی ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں شکست دینے کے لیے اسرائیل کو غزہ اور مصر کی سرحد پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور جنگ جیتنے کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو گا جب تک اسرائیل فلاڈیلفیا کوریڈور کے بفر زون پر قبضہ نہیں کر

لیتا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جنگ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور جنگ جیتنے کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہو گا جب تک اسرائیل فلاڈیلفیا کوریڈور کے بفر زون پر قبضہ نہیں کر لیتا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کا اس وقت اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور حماس کو شکست دینے کے لیے سرحد کو بند کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2005 میں غزہ کی پٹی پر اپنا قبضہ ختم کرنے سے قبل غزہ اور مصر کی سرحد پر قبضہ کر لیا تھا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top