
جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نومنتخب آزاد نمائندے زبیر وزیر کے گھر کے باہر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد زبیر وزیر کے گھر کے باہر کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت زبیر وزیر کی انتخابی جیت کی خوشی میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔
خیال رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے اپر اور لوئر 42 سے آزاد امیدوار زبیر خان 20.22 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ آزاد امیدوار محمد علی وزیر 16,194 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔