جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر کار الٹ کر گڑھے میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے انڈس ہائی وے پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر کار میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پیچھا کیا تو تیز رفتار گاڑی خانوٹ کے قریب گڑھے میں جاگری جس کے باعث گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل تحقیقات ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
