ایم کیو ایم کے سربراہ نے کتنے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئ

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے این اے 249، این اے 250 اور این اے 248 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ نے کراچی ڈویژن کی 17 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کیلئے 333 فارم جمع ہوئے، کراچی سے سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں کیلئے اب تک ایک ہزار 72 فارم جمع ہو چکے۔ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے خواتین کے 22 فارم جمع ہو چکے، سندھ اسمبلی کیلئے خواتین کے 64 ، اقلیتوں کے 23 فارم جمع کرائے جا چکے ہیں۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top