
یہ ایک معمہ بنی ہوئی ہے کہ آیا ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی انگلینڈ کے خلاف بقیہ تین ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بہت سے میڈیا اداروں نے ہندوستان کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں غیر موجودگی کی خبریں دی ہیں اور ان رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ کوہلی حال ہی میں ہندوستان میں نہیں ہیں اور وہ فوری طور پر ٹیم میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے انگلینڈ کے خلاف بقیہ تین ٹیسٹ میچوں میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی سے متعلق افواہیں نہ پھیلانے کا کہا ہے اور بھارتی بورڈ حکام کہہ رہے ہیں کہ ویرات کوہلی کی واپسی کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور ویرات کوہلی کے بھائی بھی اپنی والدہ کی بیماری کی تردید کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے کھیلا جائے گا۔
پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز کھیل کے بعد بھارت کو شکست دی۔