دنیا بھر میں طلباء غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور مظلوم شہریوں پر صیہونی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
فلسطین کے حامی طلباء نے امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب میں فلسطینی ہیڈ اسکارف پہنے اور “آزاد فلسطین” کے نعرے لگائے۔
اس کے بعد طلباء اسرائیل نواز امریکی مزاح نگار جیری سین فیلڈ کو تقریب میں بطور مہمان مدعو کرنے کے بعد چلے گئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرہ کیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔