امریکا میں نئی تاریخ رقم، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی سیاسی تاریخ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی اور  ریاست کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں، عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا، یادرہے کہ ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا ہ

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے فیصلے کو ‘غیر جمہوری’ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top