اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 5 ہزار والے جعلی کرنسی نوٹوں کی خبروں کے بعد اس نوٹ کی اصلیت جانچنے کے لیے درجن سے زائد سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیے۔
ایس بی پی کے مطابق 5 ہزار کے کرنسی نوٹ کے فرنٹ اور بیک پر مخصوص سکیورٹی فیچرز اصلی نوٹ کی شناخت کو مزید آسان بنائیں گے، جیسے کہ رنگ بدلتا جھنڈا جو مختلف زاویوں سے دیکھنے پرآپ کو رنگ بدلتا نظر آئیگا اور حفاظتی دھاگے میں پانچ ہزار کا ہندسہ آپٹیکل ویری ایبلز سیاہی کا استعمال اصلیت جانچنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔