اسرائیل چھ ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کے لیے تیار ہے: امریکی اہلکار

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں چھ ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز دینے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان براہ راست مذاکرات جلد متوقع ہیں اور دونوں فریق قاہرہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر بات کریں گے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں شامل ایک امریکی اہلکار نے اصرار کیا کہ اسرائیل چھ ہفتے کی جنگ بندی کی پیشکش کے لیے تیار ہے۔

اسرائیل نے جہاں جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کیا ہے وہیں غزہ میں اسرائیلی مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں دیر البلاح اور جبالیہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 17 فلسطینی جاں بحق ہو گئے جس کے بعد امداد کی ترسیل پر اسرائیلی پابندیوں کے باعث غذائی قلت کے باعث مرنے والے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top