
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28 سفارتی مشن بند کر دیے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران اسرائیل یا خطے میں امریکی اثاثوں پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے لیکن ہم یقینی طور پر چوکس ہیں۔
سی این این کے مطابق ایران اگلے ہفتے اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد امریکہ ہائی الرٹ ہے۔ ایران نے کہا کہ وہ سخت ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
سی این این کے مطابق شام میں قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایران اسرائیلی سفارتی مرکز پر حملہ کر سکتا ہے اور ان حملوں میں ڈرون اور کروز میزائل بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
ایران کی دھمکیوں کے باعث اسرائیلی حکام نے مختلف ممالک میں 28 کے قریب سفارتی مشن بند کر دیے ہیں۔