وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا رابطہ، غزہ میں فوری امدادی رسائی پر زور


وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا رابطہ، غزہ کیلئے فوری امداد پر زور

اسلام آباد:
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ سنگین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور فوری انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے نیویارک میں فلسطین پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کے لیے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

مزید یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے پر بھی گفتگو کی گئی تاکہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top