
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر ولید اقبال اجلاس کے دوران نوجوانوں کے سوالات اور کمرے میں نعرے بازی کے باعث فورم سے واک آؤٹ کر گئے۔
لاہور میں تھنک فیسٹ 2024 میں اظہار خیال کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے۔ ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اور جمہوری عمل کا حصہ بن کر الیکشن لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اہم یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کس نے گرائی بلکہ یہ ہے کہ لوگ اب پی ٹی آئی کو چاہتے ہیں لیکن آنے نہیں دیا جاتا۔
سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔