کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز آج مالیاتی ہفتے کے دوسرے روز مثبت انداز میں ہوا، 100 انڈیکس 430 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 74 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس 74229 تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب انٹربینک ٹریڈ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 278.30 روپے پر پہنچ گیا، گزشتہ روز انٹر بینک ٹریڈ میں ڈالر 278.20 روپے پر بند ہوا۔