پاکستانی طلبا کے لیے برطانیہ میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع


لندن: پاکستانی طلبا کو برطانیہ میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا ہے۔ برطانوی حکومت کے بین الاقوامی اسکالر شپ پروگرام شیوننگ کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ اسکالر شپ ان ذہین اور باصلاحیت مڈ کیریئر پروفیشنلز کے لیے ہے جو کم از کم دو سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ اس میں ٹیوشن فیس، ویزہ، رہائش، اور ماہانہ الاؤنس مکمل طور پر فراہم کیا جاتا ہے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2025 ہے اور تمام درخواستیں صرف آن لائن دی جا سکتی ہیں۔

درخواست دینے کے لیے ضروریات:

شیوننگ کے اہلیت کے معیار پر پورا اترنا

مؤثر اور متاثر کن درخواست تحریر کرنا

فعال ای میل اور فون نمبر

آن لائن سسٹم کا ایکسیس کوڈ

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ “شیوننگ مستقبل کے لیڈرز کے لیے ایک لانچ پیڈ ہے”۔

یہ اسکالر شپ برطانوی وزارت خارجہ، دولتِ مشترکہ، اور دیگر اداروں کی مالی معاونت سے دی جاتی ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے ہونہار طلبا کو برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top