پاکستان کی کرپٹو حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب، بھارت کی پالیسی ناکام قرار

بھارتی میڈیا کا اعتراف: پاکستان نے کرپٹو میں سبقت حاصل کرلی

بھارتی اخبار “دی پرنٹ” نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کی کرپٹو حکمت عملی بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی سخت ٹیکس پالیسی کے باعث وہاں کی کرپٹو مارکیٹ تقریباً تباہ ہو چکی ہے جبکہ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔


پاکستان میں بائنینس کے بانی کی آمد اور اسٹریٹجک پیشرفت

رپورٹ کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائنینس کے شریک بانی چانگ پینگ ژاؤ نے پاکستان کا دورہ کیا اور حکام سے تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔ اسی تسلسل میں انہیں پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کیا گیا ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔


بھارتی کرپٹو ٹیکس نے مارکیٹ کو تباہ کر دیا

“دی پرنٹ” کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں 30 فیصد کرپٹو ٹیکس نافذ ہونے کے بعد 97 فیصد کرپٹو مارکیٹ ختم ہو چکی ہے، اور نوجوان سرمایہ کار بڑی تعداد میں بھارت چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
بھارتی کرپٹو پالیسی نے ڈیجیٹل عالمی مواقع کو محدود کر کے نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔


پاکستان کا بٹ کوائن ریزرو: امریکا کے بعد دوسرا بڑا قدم

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے کرپٹو میدان میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 2000 میگاواٹ مائننگ زون اور بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے بعد پاکستان کی جانب سے یہ اعلان بھارت پر سبقت کی واضح علامت سمجھا جا رہا ہے۔


بھارتی نقصان، پاکستانی کامیابی

سخت پالیسیوں کی بدولت بھارت کو نہ صرف کرپٹو مارکیٹ میں نقصان ہوا بلکہ 60 ارب روپے کا ٹیکس نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ دریں اثنا، پاکستان نے بھارتی ناکامیوں کو ایک مؤثر سفارتی پالیسی ٹول میں تبدیل کر لیا ہے۔


امریکی ماہرین اور پاکستانی قیادت کا اشتراک

امریکی بٹ کوائن ماہر مائیکل سیلر نے بھی پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا اور ریزرو بنانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز سے ملاقات کرکے بھارت کو عالمی مکالمے سے باہر کر دیا۔

بلال بن ثاقب کا کہنا ہے:

“پاکستان کی کامیاب کرپٹو حکمت عملی اب صرف معیشت نہیں بلکہ سفارتی اور تکنیکی برتری کی علامت بھی بن چکی ہے۔”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top