راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کا شدید ردعمل، پارٹی میں اندرونی اختلافات بھی سرِ عام
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے 5 اگست کو ہونے والے ممکنہ احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ پارٹی کی رہنما علیمہ خانم کے سامنے ایک کارکن جذباتی ہو گیا اور احتجاج کرتے ہوئے کہا:
“اگر 5 اگست کی تاریخ تبدیل ہوئی تو ہم آپ لوگوں پر سے اعتماد کھو بیٹھیں گے!”
اس موقع پر علیمہ خانم نے کارکن سے براہ راست سوال کیا:
“آپ مجھ سے چاہتے کیا ہیں؟”
کارکن نے جواب دیا:
“ہمیں ڈی چوک میں مارا گیا، شیلنگ ہوئی، اور ہمارے لیڈر وہاں سے چلے گئے!”
علیمہ خانم نے جواب دیتے ہوئے کہا:
“ہم بھی دو سال سے روز یہاں کھڑے ہیں، یہ جدوجہد سب نے کی ہے۔”
⚠️ پارٹی میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
دوسری طرف، پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ کے ایک طنزیہ ٹویٹ نے پارٹی میں مزید دراڑ ڈال دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک اہم پارٹی اجلاس میں عالیہ حمزہ کو نظر انداز کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر قیادت کے خلاف طنز کیا۔
اس ٹویٹ کے بعد پارٹی رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی ہے، اور سلمان اکرم راجہ نے اس پر کارروائی کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
پارٹی میں پہلے سے جاری اختلافات اس واقعے کے بعد مزید گہرے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔