بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کو بھارت سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے وزراء بھی بھارت فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیر اطلاعات کو ڈھاکہ ایئرپورٹ سے بھارت فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز سابق وزیر آئی ٹی زنید احمد کو بھی ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے پکڑ کر ایئر فورس کے حوالے کر دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سابق آئی ٹی وزیر نے حال ہی میں ٹک ٹاک، میٹا اور گوگل کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور طلبہ کی تحریک کے حق میں پوسٹیں ہٹانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے سرحد سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے عوامی لیگ کے چار رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے بتایا کہ فرار کی کوشش میں گرفتار ہونے والوں میں ایک سرکاری اہلکار بھی شامل ہے۔

بنگلہ دیش بارڈر گارڈ نے ایک رابطہ نمبر فراہم کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پکڑنے میں مدد کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top