کوئٹہ: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ کے لیے پروازیں شروع کردی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ہفتہ وار دو پروازیں کوئٹہ سے جدہ براہ راست چلیں گی۔ ان پروازوں کے شروع ہونے سے عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات میسر آئیں گی۔ پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عمرہ زائرین جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔ کوئٹہ سے جدہ کی پروازیں ان لوگوں کے لیے براہ راست سفر کے اختیارات بھی فراہم کریں گی جو پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں ہیں۔