دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے۔

لاہور میں آج صبح 8 بجے سے پہلے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 211 ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث شہر کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جب کہ شدید دھند کے باعث برھان سے صوابی تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ہے، شہر اور گرد و نواح میں اسموگ کا سلسہ تھم نہ سکا،  اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اورگلے میں انفیکشن کی شکایات ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پانچواں نمبر ہے۔

لاہور میں طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک لگانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top