سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی تاہم موسم سرما کی تعطیلات کے دوران اہم کیسز کی سماعت ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات میں دفاتر کھلے رہیں گے، تعطیلات کے دوران کمیٹی کے مقرر کردہ کیسز کی بھی سماعت ہو سکے گی۔