اقتصادی ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کر دیا ہے۔
فچ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی فنانسنگ تک رسائی میں بہتری آئی ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
فِچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ باہمی معاہدوں کے تحت قرضوں کو رول اوور کرنے کی ضرورت ہے جو کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں زیر التوا ہے۔