اسلام آباد: یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 850 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ مزید برآں مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 سے 11 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی کم قیمت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری حکومت کو ارسال کرے گا اور وزیر خزانہ 31 جولائی کو وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔