سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: عالمی گولڈ مارکیٹ میں 13 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد سونے کی قیمت 2386 ڈالر تک پہنچ گئی۔

عالمی اور مقامی سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہفتے کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 252500 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اس دوران 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 216,478 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 2,860 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2,451.98 روپے پر برقرار رہی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top