حیدرآباد: گیس سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی

حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص کراچی کے سول کریمیشن سینٹر میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 13 زخمی ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ ہوا تھا جس کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

اس آگ کے نتیجے میں گودام کے اندر موجود سلنڈر پھٹ گئے اور آس پاس کی عمارتوں کو بھی دھماکے اور آگ نے نقصان پہنچایا۔

حیدرآباد میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد صورتحال تشویشناک رہی اور علاقے میں دکانیں اور کاروبار بند رہے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top