کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ہیٹ ویو نے شدید گرمی کی لپیٹ میں لے لیا۔

 

ملک کے بیشتر شہروں میں غیر معمولی گرمی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو دادو، لاڑکانہ، سبی اور تربت میں پارہ 49، سکھر اور بہاولپور میں 47 ڈگری جبکہ نواب شاہ، سرگودھا، ساہیوال، جہلم، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں 46 ڈگری رہا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد اور فیصل آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر اور بنوں میں 44 اور مٹھی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں درجہ حرارت 47، لاہور میں 41 ڈگری رہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top