غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ جھڑپوں میں 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ڈرائیور جاں بحق اور ایک غیر ملکی امدادی کارکن زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں طلباء کے مظاہرین کے خلاف پولیس آپریشن کے بعد یونیورسٹی کے عملے نے بھی طلباء کا ساتھ دیا۔
دوسری جانب مصر میں امریکن یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج کیا اور اسرائیلی کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کے نعرے لگائے۔